معاشرے سے سودی کاروبار کی لعنت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائیگی،اسد قیصر

سودی کاروبار کرنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،معاشرے کو سودخوروں سے پاک کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے،سپیکرپختونخوااسمبلی

منگل 30 اگست 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے سے سودی کاروبار کی لعنت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر سودی کا روبار کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سودی کاروبار کرنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور معاشرے کو سودخوروں سے پاک کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے سپیکر نے کہا کہ سودخوروں کے خلاف قانون سازی کی جائے گی تاکہ ان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزائیں دلوائی جاسکیں ۔

انہوں نے شرکاء جلوس کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کو اس لعنتی کاروبار کے شکنجے میں پھنسے ہوئے افراد کا ااحساس ہے لہٰذا عوام کے تعاون سے ایسے مذموم کا روبار کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ معاشرے کو اس غیر اسلامی وقبیح کا روبار سے نجات دلائی جاسکے۔سپیکر نے اس موقع پر سودی کاروبار کرنے والے افراد کو خبر دار کیا کہ وہ جلد ازجلد مذکورہ غیر اسلامی کا روبار سے کنارہ کش ہو جائیں بصورت دیگر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :