حکومت غداروں کے خلاف ایکشن کے معاملے میں مصلحتوں کا شکار نہ ہو‘ صاحبزادہ حامد رضا

فاروق ستار کی امریکہ سے مدد کی اپیل خلاف ِآئین ہے،قوم غداروں کو پھانسیوں پر لٹکتا دیکھنا چاہتی ہے

منگل 30 اگست 2016 20:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت غداروں کے خلاف ایکشن کے معاملے میں مصلحتوں کا شکار نہ ہو ،فاروق ستار کی امریکہ سے مدد کی اپیل خلاف ِآئین ہے،اچکزئی، اسفند یار ولی اور الطاف کے ملک دشمن بیانات پر نواز شریف کی خاموشی شرمناک ہے،قوم غداروں کو پھانسیوں پر لٹکتا دیکھنا چاہتی ہے ،کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے، بھارت کا مسلم ممالک میں بڑھتا اثر و رسوخ ہماری حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے تو نواز شریف کو کیوں نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مفتی محمد حبیب قادری کی رہائش گا ہ پر سنی اتحاد کونسل کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی دشمنوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ غداروں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ حکومت کو الطاف کے خلاف کاروائی سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے۔

نیب کی کارکردگی صفر ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف اقتدار کا گھنٹہ گھر بن چکا ہے۔ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے میں رکاوٹ ہے۔ حکومت نے قرضے لینے کے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کراچی کو را کے ایجنٹوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ بھارت کے اشاروں پر کراچی کا امن تباہ کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :