وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب کا سینیٹر سعید غنی کی ہمراہ گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری،سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول چنیسر گوٹھ کا دورہ

منگل 30 اگست 2016 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر کا صوبائی مشیر محنت سینیٹر سعید غنی کی ہمراہ گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری،سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول چنیسر گوٹھ کا دورہ کیا ۔ صوبائی مشیر محنت سعید غنی اور اسکول انتظامیہ نے صوبائی وزیر تعلیم کو اسکول کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا متعلقہ ایجوکیشن افسران سے موبائل فون پر رابطہ ۔

(جاری ہے)

اسکول کو درپیش مسائل کے فوری ازالے، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے، اساتذہ اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے احکامات۔صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی مشیر محنت نے کلاس رومز میں جا کر طلبہ اور اساتذہ سے گفتگو کی۔سندھ حکومت سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم بہتر کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔سرکاری اسکولوں کے شاندار ماضی کو لوٹانے اور والدین کا سرکاری اسکولوں پر اعتماد بڑ ھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ بھی بھرپور محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :