مہاجروں کو 30سالوں سے سبز باغ دکھاکر لوٹا جارہا ہے‘کچھ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک گروہ کی سیاہ کاریوں کو جواز بناکر پوری مہاجر قوم کو نشانہ بنارہی ہیں جو کہ نامناسب ہے‘مہاجروں کی قیادت کے دعویدار ایک گروہ کی سیاست ناکام ہوئی تو وفاقی جماعت مہاجروں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں

مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کا بیان

منگل 30 اگست 2016 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پرانے شکاری نیا جال لے کر مہاجروں کو بیوقوف بنانے کیلئے میدان میں نکل آئے ہیں۔ مہاجر پہلے ہی غمزدہ اور ستم رسیدہ ہیں ۔ انہیں 30 سال تک سبز باغ دکھاکر لوٹا جاتا رہا ہے۔ آج سندھ کے مہاجر یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کے دیرینہ مطالبات کوٹہ سسٹم ، محصورین مشرق پاکستان کی وطن واپسی ، مہاجر نوجوانوں کو باعزت روزگا رکی فراہمی ، تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے جیسے مسائل حل ابھی تک حل کیوں نہیں کئے گئے۔

برسہا برس سے اقتدار میں رہنے اور اب وسائل سمیٹنے والوں نے مہاجروں کو کیا دیا۔ آج بھی ان کا دامن خالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک گروہ کی سیاہ کاریوں کو جواز بناکر پوری مہاجر قوم کو نشانہ بنارہی ہیں جو کہ نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

مہاجر نظریہ اور مہاجر سیاست تاقیامت کی جاتی رہے گی۔ کیونکہ اب مہاجر باشعور ہوچکے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کاحل صرف اور صرف مہاجر قومیت کو مستحکم کرنے میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہاجروں کی قیادت کے دعویدار ایک گروہ کی سیاست ناکام ہوئی تو نام نہاد وفاقی جماعت مہاجروں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے کیلئے میدان میں آرہے ہیں لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔ اس لئے کہ اس قدر قربانیوں کے بعد اب مہاجر نہ تو کسی مذہبی جماعت میں اور نہ ہی کسی وفاقی سیاسی جماعت میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :