سکھر،زندگی سے تنگ فقیر کی خود کشی کی کوشش‘ پیٹ اور گلے پرچاقو پھیر لیا‘ نازک حالت میں ہسپتالمنتقل

منگل 30 اگست 2016 19:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) سکھرمیں زندگی سے تنگ فقیر کی خود کشی کی کوشش ، اپنے پیٹ اور گلے پرچاقوپھیر دیا ، نازک حالت میں سول اسپتال داخل تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مینارہ روڈ پر عین معصوم شاہ مینارہ کے قریب کئی روز سے بیٹھے ہو ئے ایک فقیر نے زندگی سے تنگ آکر چاقو سے اپنے اوپر خود وار کر دیئے اس نے پیٹ اور گلے پر چاقو سے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا لو گوں نے اسے زخمی حالت میں دیکھ کر فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال سکھر پہنچا یا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جا تی ہے میڈیا اور اسپتال کی انتظامیہ کے لاکھ اصرار کے باوجود فقیر اپنا نام اور شناخت بتانے سے گریزاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :