چین دنیا بھر میں پاکستان کی عز ت کا محافظ ہے سی پیک سے سے پا کستان میں خو شحالی آئے گی ‘ شیخ خالد تواب

منگل 30 اگست 2016 19:49

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ علا قے میں معا شی محر ومی سے نجا ت اور امن و خو شحالی کے نئے دور کے آغا ز سے نہ صر ف پاکستان کیلئے گیم جیلنجر ثابت ہو گا بلکہ اس سے پو رے خطے کی تقدیر بھی بد ل جا ئیگی ۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نائب صدر شیخ خالدتواب نے چین سے آئے ہو ئے 24رکنی وفد سے ملا قات میں کہی ۔

اس ملاقا ت میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور حنیف گو ہر ، ارشد فاروق، ذولفقار علی شیخ کے علا وہ پاک چین بز نس کو نسل کے چیئر مین جاوید خلیلی، مظہر علی ناصر اور بڑ ی تعد اد میں پا ک چین بز نس کو نسل اور تا جر برا دری نے شر کت کی ۔ خالدتواب نے کہاکہ پاکستان اور چین یک جا ن دو قلب ہیں چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محا فظ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور تنہا نہیں چھو ڑ ا۔

سنیئر نائب صدر نے مز ید کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت مختلف شعبو ں میں با ہمی تجا رت اور سر ما یہ کا ری کے مواقع ملیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے نہ صر ف پاکستان کو اقتصادی فوائد حاصل ہو ں گے بلکہ اس سے خطے کے دیگر مما لک کی معاشی سر گر میوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابطہ میں اضا فہ ہو گا جس سے ملک کی سماجی و اقتصادی تر قی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے پاکستانی اور چینی تا جروں پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ وہ اپنی اقتصادیا ت کو مضبو ط تر بنانے کیلئے دو ست اور بھا ئیوں کی طر ح ایک دو سر ے کے ساتھ رابطہ استوار رکھیں ۔ اس موقع پر چینی وفد کے سر برا ہ نے کہاکہ پاکستان ہمارا دو سرا گھر ہے اور چینی عوام مختلف سیکٹر میں پاکستان میں سر مایہ کا ری کی خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کو ئلہ ،مو ٹر سائیکل ، ماربل ، سٹون ، انر جی وغیر ہ مصنوعا ت میں سر مایہ کا ری کر نے کے بہت سے مواقع مو جو د ہیں ۔

چینی وفد کے سر برا ہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صر ف پاکستان کے بنیا دی ڈھا نچے کی بہتری میں معاون ہو گا بلکہ نئی ٹیکنالو جیز میں علم ومہارت کی فر اہمی میں بھی مدد گار ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی را بطے بھی مضبو ط ہو ں گے اور اس سے پاکستان کے مو صلا تی ڈ ھانچے کو بھی تقو یت ملے گی ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صدر حنیف گو ہر نے اپنے خیالا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کے تمام علاقو ں کو فا ئد ہ ہو گا اور خیبر پختونخواہ اور بلو چستان کے دور افتادہ علاقوں اور گلگت بلتستان کو یکساں فا ئد ہ پہنچے گا ۔

انہوں نے گوادار کی تر قی کو سی پیک منصوبے میں بنیادی اہمیت کا حامل قر ار دیتے ہو ئے کہاکہ یہ اپنی بجلی کی پیداوار ، مو صلا تی رابطو ں کا حامل ہو گا اور ایک ما ڈل اسمارٹ پو رٹ سٹی شما ر ہو گا گوادار سی پیک کے ما تھے کا جھو مر ہے ۔

متعلقہ عنوان :