مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں حل ہوگا،حلیم عادل شیخ
وزیراعظم کشمیر کے حل کے لیے مثبت انداز میں قدم اٹھائیں گے تو ان کی تعریف بھی ہوگی ‘کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کشمیر کی بجائے نواز حکومت کی حمایت کی زیادہ بات کرتاہے‘دوماہ میں اسی کشمیری حریت پسندشہیدہوئے بیلٹ گنوں نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کردیا‘ رہنما تحریک انصاف
منگل 30 اگست 2016 19:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کشمیر کی بجائے نواز حکومت کی حمایت کی زیادہ بات کرتاہے ،مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں حلیم ہوگا،کشمیر کے مسئلے کا دیرینہ اور پائیدار حل چیئرمین عمران خان کے پاس ہے ،دوماہ میں اسی کشمیری حریت پسندشہیدہوئے بیلٹ گنوں نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کردیا،اس پروزیراعظم کے نزدیک کشمیر کا حل صرف مذمتی بیانات تک محدود نہیں ہونا چاہیئے، ،وزیراعظم اگر کشمیر کے حل کے لیے مثبت انداز میں قدم اٹھائیں گے تو ان کی تعریف بھی ہوگی ،عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی جماعتیں کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے سے پیچھے نہ ہٹیں،آج کشمیر اور پاکستان میں بدترین دہشت گردی کاذمہ دار بھارت ہے ،امریکا اور بھارت دونوں ممالک اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں ،ہمارے حکمران ملکی مسائل کم کرنے کی بجائے اس کو بڑھانے میں مصروف ہیں،حکومت مسئلہ کشمیر کے مسئلے میں اپنے وزیروں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے لوگوں کو بھی اعتماد میں لیں،کشمیر کمیٹی کے کی کارکردگی نے ہمیشہ مایوس کیایہ کمیٹی کسی کام کی نہیں ہے ،کشمیر کمیٹی سال میں ایک بار نشست لگاتی ہے اور ایسا معلوم ہوتاہے کہ اس کمیٹی کوکشمیرکے نقطہ نظر سے کوئی واقفیت نہیں ہے ، تحریک انصاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتی ہے ،پوری دنیا یہ جان چکی ہے کہ کشمیر کی عوام کی چاہتی،مظبوط سفارتکاری ہی اس وقت دنیا عالم کو اس مسئلے پر بولنے پر مجبور کرسکتی ہے جو اس وقت حکومت کے پاس نہیں ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.