Live Updates

عمران خان کی بیمار سوچ کے باعث قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے، کے پی کے بحرانوں کا شکار ہے نئے پاکستان بنانے کی باتیں کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا تمسخر اڑا رہے ہیں

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں محمد منیر کی پریس کانفرنس

منگل 30 اگست 2016 19:42

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنوں احتجاج کی بلا جواز کال دے کر نہ جانے کیا نکالنا چاہتے ہیں ان کی بیمار سوچ کے باعث قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے ان کی حکومت کا اپنا صوبہ بحرانوں کا شکار ہے جبکہ یہ نئے پاکستان بنانے کی باتیں کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا تمسخر اڑا رہے ہیں ان کو میاں برادارن فوبیا ہو چکا ہے اس لیے ہر وقت موجودہ حکومت کے قائدین پر تنقید کرنا اپنا سیاسی فرض سمجھتے ہیں انکے وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں منیر نے کہا کہ تماشے لگانے اور ڈرامے کرنے میں پی ایچ ڈی کرنے والے عمران خان اور ان کے حواری ہر وقت اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ حکومت کو بلا جواز پریشان کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اتنے ہی مقبول لیڈر ہیں تو ہر ضمنی الیکشن میں ان کو شکست کیوں ہوتی ہے میاں منیر نے کہا کہ ان کے کہنے پر قوم گمراہ نہیں ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات