Live Updates

بابائے کنٹینر اور ناکام خان اپنی چکنی چپڑی باتوں سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، بلاجواز ریلیاں نکالنے والے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، طاہر القادری اور عمران خان کا بس چلے تو گھر میں بھی ریلی نکالنا شروع کر دیں

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

منگل 30 اگست 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ بابائے کنٹینر اور ناکام خان اپنی چکنی چپڑی باتوں سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ بلاجواز ریلیاں نکالنے والے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ طاہر القادری اور عمران خان کا بس چلے تو گھر میں بھی ریلی نکالنا شروع کر دیں۔

دونوں سیاسی کزن دراصل بچپن سے ہی احتجاجی دھرنوں اور ریلیوں کے شوقین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریلیوں کی نہیں بلکہ ترقی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہر تین ماہ بعد ریلی نکالنے والوں سے عوام پوچھتے ہیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ سڑکوں پر خالی کرسیاں لگا کر عوام کو مشکلات میں ڈالنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ انہوں نے کہا کہ گھڑی گھڑی احتجاج‘ دھرنے اورریلیوں کے ڈرامے رچانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی سیاستدان اغواجیسے حساس معاملے پر سیاست چمکانے سے گریز کریں- والدین کے جذبات کے ساتھ کھیلنا کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتا-بچوں کا تحفظ ہم سب کا فرض اور ذمہ داری ہے-پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے تحفظ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہاہے-چائلڈ پروٹیکشن بیورو گزشتہ 7ماہ میں تقریبا 3843 گمشدہ بچوں کو ا ن کے گھر پہنچا چکا ہے- حکومت پنجاب بچوں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :