آمریت کی پیداوار ملکی ترقی کو نقصان پہنچانے کی پلاننگ کررہی ہیں‘ لبنیٰ فیصل

3ستمبر کو دھرنہ سیاست اپنی موت آپ مرجائے گی۔وزیر اعلیٰ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘گفتگو

منگل 30 اگست 2016 19:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ آمریت کی پیداوار ملکی ترقی کو نقصان پہنچانے کی پلاننگ کررہی ہیں ۔3ستمبر کو دھرنہ سیاست اپنی موت آپ مرجائے گی۔وزیر اعلیٰ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہتے ۔

اور اس منصوبے سے خطے میں ن لیگ کی قیادت نیا ویژن لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نا اہلی کا شور’’چور مچائے شور‘‘ مترادف ہے،پہلے الیکشن کمیشن اور اب سپریم کورٹ میں کیس دائر کرانے کے باوجود وزیر اعظم کے خلاف جب ثبوت مانگے جائیں گے تو پہلے نکی طرح شرمندگی ہو گی ۔ اپوزیشن اﷲ کے فضل سے ہر میدان میں عوام کے سامنے رسوا اور پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اپنے ویژن محنت کے باعث 2018ء کے الیکشن میں بھی اﷲ کے فضل سے سرخوروہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ن لیگ کی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو عاکمی سطح پر اٹھایا ہے اور انشاء اﷲ بہت جلد اب اس مسئلہ کو بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔