پاکستان کے دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں ہمیشہ ناکام ہونگے ، پاکستان کو گالیاں دینے والے اورمردہ باد کہنے والوں پر بغاوت کا مقدمہ قائم کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس لاکر تختہ دار پر لٹکایا جائے

مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان خان کا بیان

منگل 30 اگست 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں ہمیشہ ناکام ہونگے۔ اس کے دشمن خود تباہ وبربا د ہو جائیں ، پاکستان کو گالیاں دینے والے اورمردہ باد کہنے والوں پر بغاوت کا مقدمہ قائم کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس لاکر تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو گالیاں دینے والے اورمردہ باد کہنے والوں پر بغاوت کا مقدمہ قائم کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس لاکر تختہ دار پر لٹکایا جائے پاکستان مردہ باد کے نعرے کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف بزدلانہ کاروائی کرنے کی بجائے دلیرانہ فیصلے کرکے انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ملک میں اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے کوشا ں ہیں،پاکستا ن مرد باد کے نعرے لگانے والوں کہں چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے گا، دین اور وطن دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیاجائے گا ، پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے عوام کسی کو شہیداء کے خون سے غداری نہیں کر نے دے گی۔