محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے 39 دفاتر میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

منگل 30 اگست 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے 39 دفاتر میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ‘نیشنل بنک اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے‘لاہورکے چار دفاتر سمیت ڈویژنل آفس میں مرحلہ وار اے ٹی ایمز مشینیں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے 39 دفاتر میں ٹیکس جمع کرانے کے لیے آنے والے شہریوں اور ملازمین کی سہولت کے لیے اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نیشنل بینک اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں ۔

اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز محمد بلال، ہیڈ پے منٹ ڈیپارٹمنٹ نیشنل بینک اظفر جمال ، بینک آفیسر فرحان درانی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔لاہور کے چار دفاتر سمیت پنجاب بھرمیں 39دفاتر میں نیشنل بینک کے تعاون سے مشینیں نصب ہوں گی ۔ پہلے مرحلے میں فرید کوٹ ہاس، والٹن روڈ اور علی کمپلیکس سمیت صوبے کے ڈویژنل دفاتر میں اے ٹی ایم مشینیں لگیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ دفاتر میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :