موبائل کمپنی نے گاڑیوں اور ڈولفن فورس کی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر ز کا بل نہ ملنے پر سہولت ختم کر دی

لمبے انتظار کے بعدکمپنی نے پولیس کی ساڑھے پانچ سو سے زائد گاڑیوں میں لگے ٹریکرز کو بند کر دیا‘جلد فیس ادا کرکے ٹریکر بحال کروا دیئے جائیں گئے‘ڈی آئی جی

منگل 30 اگست 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) موبائل کمپنی نے گاڑیوں اور ڈولفن فورس کی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر ز کا بل نہ ملنے پر سہولت ختم کر دیا ‘لمبے انتظار کے بعد یوفون نے لاہور پولیس کی ساڑھے پانچ سو سے زائد گاڑیوں میں لگے ٹریکرز کو بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے چھ ماہ قبل لاہور پولیس نے گاڑیوں میں یوفون کمپنی کے ٹریکر لگوائے تھے جن کی مانیٹرنگ ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر میں قائم کنٹرول رومز میں کی جاتی تھی ، ٹریکر یوفون نے عدم ادائیگی پر چند روز قبل بند کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹریکر سروس مہیا کرنے کی مد میں لاہور پولیس کے ذمہ لاکھوں روپے واجب الاادا ہیں جسکی ادائیگی کیلئے یوفون انتطامیہ نے متعدد بار لاہور پولیس کو درخواست کی مگر کوئی شنوائی نہ ہونے پر انہوں نے لاہور پولیس کی گاڑیوں میں نصب ٹریکر بند کر دیئے جن گاڑیوں کے ٹریکر بند کئے گئے ہیں ان میں آپریشنز ونگ کی 170 سے زائد، پیرو کی 110، ڈولفن کی 135 بائیکس اور انوسٹی گیشن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کے ٹریکر چالو کروانے کیلئے یوفون انتظامیہ سے مذاکرت کئے جارہے ہیں اور جلد فیس ادا کرکے ٹریکر بحال کروا دیئے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :