سر کاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر تحریک انصاف نے تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

منگل 30 اگست 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) سر کاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا نے تحریک التوائے کارجمع کروادی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ حکومت دعوں کے باوجود سرکاری سکولوں سے چار برس کے دوران پانچ ہزار بچے کم ہو گئے ہیں بچوں کی کی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار رہ گئی ہے محکمہ تعلیم کا ضلع لاہور میں کارکردگی کا پول کھل گیا ہے حکومتی دعوں کے باوجود سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد رز بروز کم ہو رہی ہے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم ناکام ہونکا خدشہ ہیمسلم لیگ ن کی تعلیم دوستی کے دعوے قوم پر عیاں ہو گئے ہیں آبادی بڑھنے سے سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی بجائے کم ہونا حکومتی دعوں پر سوالیہ نشان ہے۔