رانا ثناء اﷲ خان دہشتگرد اور ملک دشمن لوگوں کی ترجمان بنے ہوئے ہیں‘ میاں محمودالرشید

پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی حمایت کررہے ہیں‘آرٹیکل 6کے تحت الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے‘گفتگو

منگل 30 اگست 2016 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ خان دہشتگرد اور ملک دشمن لوگوں کی ترجمان بنے ہوئے ہیں ‘پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی حمایت کررہے ہیں‘آرٹیکل 6کے تحت الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ حتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے گے ایم کیوایم کے دفاتروں کی بند ش پر رینجرز پر تنقید کر نے پر رانا ثناء کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہو گی انہوں نے اس پارٹی کی حمایت کی جس نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو کسی صورت دبا نہیں سکتی ان سے مکمل حساب لیا جا ئیگا اور حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔