Live Updates

حکومت کا3ستمبرکو تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

لاہورمیں عمران خان کی قیادت میں ہونیوالے پاکستان مارچ اورطاہر القادری کی قیادت میں تحر یک قصاص کے تحت راولپنڈی میں پانامہ لیکس اور منہاج القر آن واقعہ کے خلاف احتجاج میں مختلف شہروں سے قافلوں کو شر کت کی مکمل آزادی ہوگی

منگل 30 اگست 2016 19:25

حکومت کا3ستمبرکو تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ..

لاہور/روالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کا3ستمبرکو تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہورمیں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت میں ہونیوالے پاکستان مارچ اورعوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تحر یک قصاص کے تحت روالپنڈی میں ہفتے کے روز پانامہ لیکس اور سانحہ منہاج القر آن کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے تحت پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈی سی اوز سمیت دیگر ذمہ داروں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ دونوں جماعتوں کے شہروں سے آنیوالے جلوسوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں تا ہم قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کر نیوالوں کے خلاف ضرور ایکشن لیا جا ئے جبکہ دونوں جماعتوں نے صوبہ بھر سے اپنے کارکنوں کو جلسے گاہوں تک بروقت پہنچے کے لیے ہدایات بھی جا ری کر دی ہیں جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے بھی اس بات کی تصد یق کردی ہے دونوں جماعتوں کو احتجاج کی مکمل آزادی ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات