Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان را کے ایجنٹ ہیں‘ دونوں میں نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو عوام کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں ‘ مستقبل میں اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا تو وہ خیبر پختونخوا میں ہو گا ، صوبے کے عوام کا مقدمہ خود لڑوں گا ، پرویز خٹک کے گھر کے سامنے احتجاج کاکروں گا ‘ 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 30 اگست 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان دونوں را کے ایجنٹ ہیں ‘ عمران خان اور طاہر القادری مین نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو لاہوریے کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں ‘ اووربلنگ پر 3میٹر ریڈر اور تین میٹر انسپکٹر ز کو معطل کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اووربلنگ میں ملوث افسران کے کیس نیب کو بھجوا دیے ہیں ، اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن دھرنوں اور احتجاج کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے ،بجلی کے نظام کی بہتری کی جانب توجہ دے رہے ہیں اور 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے، مستقبل میں اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا تو وہ خیبر پختونخوا میں ہو گا ، خیبر پختونخوا کے عوام کا مقدمہ خود لڑوں گا ، وزیر اعلی پرویز خٹک کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اووربلنگ پر 3میٹر ریڈر اور تین میٹر انسپکٹر ز کو معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اووربلنگ میں ملوث افسران کے کیس نیب کو بھجوا دیے ہیں ، اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان دونوں را کے ایجنٹ ہیں ‘ عمران خان اور طاہر القادری مین نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو لاہوریے کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات