ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات نے سمندر پارپاکستانیوں کو ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کا حق فراہم کرنے کیلئے مجوزہ سافٹ ویئر کی منظوری دیدی، ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ

مذکورہ سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد پہلے مرحلے پر اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا،رجسٹریشن پر ایک خفیہ کوڈ جاری ہوگا ،ووٹنگ والے دن اس کوڈ کے اندراج اور مختلف سوالات کے جوابات کے بعد ووٹر کے موبائل پر بیلٹ پیپر ظاہر ہوگا ،اس کے ذریعے رجسٹرڈ موبائل فون اوورسیز پاکستانیز ووٹ ڈال سکیں گے، کنوینئر کمیٹی زاہد حامدکی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

منگل 30 اگست 2016 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سمند پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق فراہم کرنے کیلئے مجوزہ سافٹ ویئر کی منظوری دیدی،خصوصی سافٹ ویئر کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ،مذکورہ سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد پہلے مرحلے پر اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا،رجسٹریشن پر انہیں ایک خفیہ کوڈ ایشو ہوگا ووٹنگ والے دن اس کوڈ کے اندراج اور مختلف سوالات کے جوابات کے بعد ووٹر کے موبائل پر بیلٹ پیپر ظاہر ہوگا جس کے ذریعے رجسٹرڈ موبائل فون اوورسیز پاکستانیز ووٹ ڈال سکیں گے۔

منگل کو پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سمیت الیکشن کمیشن اور نادرا حکام نے شرکت کی حکام نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کیلئے مجوزہ سافٹ ویئر بارے کمیٹی ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذیلی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کیلئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا جارہا ہے،سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد ہی سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق فراہم کرنے کیلئے ان کی رجسٹریشن ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن گذشتہ کہیں سالوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز ووٹرز صرف رجسٹرڈ موبائل سے ہی ووٹ کاسٹ کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کے تحت سمندر پار پاکستانی اپنے ملکوں میں اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں150پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں سے 82میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ای ووٹنگ بارے تحفظات تھے لیکن نادرا حکام کی بریفنگ سے یہ تحفظات دور ہوگئے کمیٹی ارکان نے اب سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگگ کو ممکن قرار دیدیا ہے آج کمیٹی کے 65ویں اجلاس کے بعد ای ووٹنگ کا طریقہ کار سامنے آٓیا ہے کمیٹی نے خصوصی سافٹ ویئر کا ٹینڈر طلب کرنے پر اتفاق کیا ہیے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے پاسپورٹ کے ذریعے سافٹ ویئر میں رجسٹرڈ ہونگے رجسٹریشن کے وقت پاسپورٹ نمبر درج کرنا ضروری ہوگا۔

رجسٹریشن کے بعد ووٹر کو خصوصی کوڈ جاری کیا جائے گا،ووٹنگ والے دن ووٹر کو خفیہ کوڈ درج کرنا ہوگا،خفیہ کوڈ کے بعد مختلف سوالات پوچھے جائیں گے،سوالات کے صحیح جوابات کے بعد بیلٹ پیپر سامنے آئے گا،جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی اپنے امیدوار کو ووٹ ڈال سکے گا،صرف رجسٹرڈ موبائل سے ہی ووٹ ڈالا جاسکے گا

متعلقہ عنوان :