پاک چین باہمی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں ، پاک امریکہ تعلقات سرمہری کا شکار ہیں ،پاکستان کے لئے چین پہلے کی نسبت بہت اہم ملک بن گیا ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ کے بعد سے پاکستان کیلئے چین ،سعودی عرب کے مقابلے میں بھی بڑا سرمایہ کار ملک بن کے سامنے آیا ہے

جرمن میڈیا کی پاکستان اور چین کے درمیان تیز ی سے فروغ پاتے تعلقات بارے رپورٹ

منگل 30 اگست 2016 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) جرمن میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین باہمی تعلقات فروغ پا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات سردمہری کا شکار ہو رہے ہیں ۔جرمن خبررساں اداے ڈی ڈبلیو نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان جانتا ہے کہ چین آئندہ دس سالوں میں مستقبل کی سپر پاور بننے جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور بیجنگ کے باہمی تعلقات دن بدن گہرے ہورہے ہیں جبکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے ۔ پاکستان کے لئے چین پہلے کی نسبت بہت اہم ملک بن گیا ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے بعد سے پاکستان کے لئے چین ،سعودی عرب کے مقابلے میں بھی ایک بڑا سرمایہ کار بن کے سامنے آیا ہے ۔پاکستانی حکومت یہ خیال کرتی ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں رہا جبکہ معیشت کے لئے فوری طور پر پاکستان کو بڑی رقم درکار ہے ۔چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خود نگرانی کر رہا ہے اور سب سے زیادہ رقم بھی اسی شعبے میں لگائی جا رہی ہے ۔