سپریم کورٹ میں وزیراعظم کِخلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول بھٹو بھڑک اٹھے

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 19:15

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کِخلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی درخواست مسترد ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) سپریم کورٹ میں وزیراعظم کِخلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول بھٹو بھڑک اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم کِخلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول بھٹو کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی جانب سے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر یہی درخواست پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کیخلاف ہوتی تو کیا تب بھی اسے مسترد کر دیا جاتا؟ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے میں نام آنے پر وزیراعظم کو نااہل کروانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس منگل کے روز اعتراض لگا کر مسترد کر دیا گیا۔