پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 17 ستمبر کو ہو گا

منگل 30 اگست 2016 19:08

لاہور۔30 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست ۔2016ء ) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016ء کے نتائج کا اعلان 17 ستمبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چئیرمین کا اجلاس گزشتہ روزپروفیسر چوہدری محمد اسماعیل چئیرمین لاہور بورڈ کی صدارت میں ہوا جس میں پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016ء کے نتائج کاا علان 17 ستمبر کوایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 16- ستمبر کو شام 6:00 بجے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :