علامہ احمدعلی قصوری کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ‘نعیمین ایسوسی ایشن

اسلامی اقدار کاتحفظ آپؒ کی زندگی کامشن تھا‘ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی ودیگرکاتعزیتی بیان

منگل 30 اگست 2016 19:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) معروف دینی ا سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی،ڈاکٹر حسیب قادری،ڈاکٹر کریم خان،مفتی انتخاب احمدنوری،مفتی گلزار احمد نعیمی،مفتی احمدسعید طفیل ،پیر محمدارشد نعیمی،علامہ قاسم علوی،مفتی نعیم احمدصابری ودیگر رہنماؤں نے علامہ احمدعلی قصوری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ احمدعلی قصوری کی عظیم دینی وملی اورسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسلامی اقدار کاتحفظ اورعلم کافروغ آپ کی زندگی کامشن تھا۔موصوف عصرحاضر میں اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی اور نظریہ پاکستان کے حقیقی محافظ تھے۔

(جاری ہے)

آپ ؒکی شخصیت کو تمام مکاتب فکر میں قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔آپ موجودہ دورکی عبقری کی شخصیت تھے۔ان کاطرز زندگی علماء کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتاہے۔باطل قوتوں کے خلاف حق کی آواز بلند کرناان کی پہچان تھی۔رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہاکہ جامعہ نعیمیہ اور نعمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران اورکارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورموصوف کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہیں۔

متعلقہ عنوان :