Live Updates

عمران خان کا6ستمبرکو نشترپارک کراچی میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان

جلسے کو پاکستان زندہ باد کا نام دیاگیاہے،عوام قومی پرچم ہاتھوں میں تھام کرنکلیں،پاکستان کی آن اورشان کیلئے اختلافات بھلانے کا وقت آگیا،جلسے میں بانی متحدہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پراہم اعلان کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 19:01

عمران خان کا6ستمبرکو نشترپارک کراچی میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اگست2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 6ستمبر کو نشترپارک کراچی میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کردیاہے،جلسے کو پاکستان زندہ باد کا نام دیاگیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 6ستمبرکی شام نشتر پارک میں قومی یکجہتی کا پیغام دینگے۔

(جاری ہے)

کراچی کے نشتر پارک میں قومی پرچم کے ساتھ عوام کا منتظر ہوں گا۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ عوام قومی پرچم ہاتھوں میں تھام کرنکلیں۔عمران خان نے کہا کہ جلسے میں بانی متحدہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر اہم اعلان کروں گا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آن اور شان کیلئے اختلافات بھلانے کا وقت آگیاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات