دنیا کی 500بڑی کمپنیوں میں کوکا۔کولا پہلے نمبرپر آگئی

کوکاکولا نے عالمی سیلز کے حجم کے مساوی 191.9ارب لیٹرز پانی فطرت کو فراہم کیا

منگل 30 اگست 2016 18:54

دنیا کی 500بڑی کمپنیوں میں کوکا۔کولا پہلے نمبرپر آگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) کوکا۔کولا کمپنی اور اس کے عالمی باٹلنگ پارٹنرز نے ماحولیات اور فطرت کے تحفظ کے لئے اپنی عالمی سیلز کے حجم کے مساوی مقدار میں پانی لوٹانے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ اس ہدف کے حصول کے بعد کوکا۔کولا دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں کی فہرست میں پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے بھرپور انداز سے پانی کی فراہمی کے ہدف حاصل کرنے کا عوامی سطح پر اعلان کیا ہے۔

پانی لوٹانے کے یہ منصوبے کوکا۔کولا کمپنی اور اس کے 200 سے زائد ممالک میں باٹلنگ پارٹنرز کے آپریشنز کے براہ راست استعمال میں آنے والے پانی کی تلافی کرتے ہیں یا پھر اس میں توازن پیدا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اس پانی کے استعمال میں مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ تیار بیوریجز بھی شامل ہیں جن میں فاؤنٹین کے ذریعے فروخت والا پانی بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

پانی کے عالمی سطح پر استعمال کے جائزے کی توثیق لیمنو ٹیک (LimnoTech)اور ڈی لوئٹ (Deloitte)کی بنیاد اور دی نیچر کنزروینسی (The Nature Conservancy)کے ساتھ کام کرکے کوکا۔کولا سسٹم نے سال 2015 میں مختلف کمیونٹی پروجیکٹس کے ذریعے لگ بھگ 191.9 ارب لیٹر پانی فطرت اور لوگوں کو لوٹایا ہے جو کوکا۔کولا کی جانب سے گزشتہ سال تیار بیوریجز کے مقابلے میں 115 فیصد مساوی ہے۔

کوکا۔کولا پاکستان نے عالمی سطح پر پانی لوٹانے کے ہدف کے حصول میں ایوبیہ نیشنل پارک سب واٹرشیڈ مینجمنٹ پروجیکٹ (Ayubia National Park Sub-watershed Management Project) کے ذریعے نمایاں پیش رفت دکھائی ہے جس پر مختلف درجوں پر عمل درآمد کا آغاز 2008 میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی شراکت داری سے ہوا۔ کمپنی اس منصوبے پر اب تک ساڑھے آٹھ کروڑ روپے (85ملین روپے )فراہم کرچکی ہے جس سے مقامی طور پر ایک لاکھ 35 ہزار افراد کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

اس منصوبے کی کامیابیوں میں 782 ملین لیٹر سے زائد زیر زمین پانی کی فراہمی، علاقے میں 23 قدرتی چشموں میں سے 20 کی تزئین و آرائش و حفاظت، پانی کے راستوں کی ازسرنو تیاری اور پانی کے تحفظ کے لئے مختصر ڈیموں کی تعمیر اور بارش کے پانی کے ذریعے کاشتکاری کے نظام کی تنصیب بھی شامل ہے۔ دی کوکا۔کولا کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او مہتار کینٹ نے بتایا، "کوکا۔

کولا اور ہمارے پارٹنرز کے لئے یہ کامیابی قابل فخر ہے۔ اس ہدف کا آغاز 2007 میں شروع ہوا اور آج یہ حقیقت ہے، یہ عالمی سنگ میل ہے اور ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ جیسے ہمارا کاروبار ترقی کرتا ہے تو اسی طرح ہم اس منصوبے کو بھی برقرار رکھیں۔ اب جب کبھی صارف کوکا۔کولا کا مشروب پیتا ہے تو اسے اس بات کا بھی اعتماد ہوگا کہ ہماری کمپنی اور باٹلنگ پارٹنرز حال اور مستقبل میں پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے لئے پرعزم ہیں۔

ہم اچھی طرح آگاہ ہیں کہ پانی کے انتظام کا ہمارا کام ابھی زیر تکمیل ہے اور ہمارے پانی کے منصوبوں اور کارکردگی میں پیش رفت کے لئے اگلے مراحل کی تلاش پر بدستور توجہ مرکوز ہے ۔ "کوکا۔کولا سسٹم نے 71 ممالک میں 248 مقامی منصوبوں کے ذریعے پانی لوٹانے کا ہدف حاصل کیا ہے جن میں محفوظ پانی کی رسائی، واٹر شیڈ کا تحفظ اور پیداوار کے لئے پانی کا استعمال ہے۔

بعض حالات میں ان منصوبوں کے ذریعے نکاس و تعلیم رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے جس سے مقامی افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی مناسبت کے ساتھ مقامی افراد کی معاونت کی جاتی ہے ، پانی کے معیار میں بہتری لائی جاتی ، مختلف اقسام کے جانوروں و پودوں کے لئے سازگار ماحول میں اضافہ کیا جاتا ہے اور پانی کے مسائل پر آگہی پھیلانے اور پالیسی کے لئے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

ان منصوبوں کے پہلو کوکا۔کولا کے پانی لوٹانے کے حجم میں الگ ہیں۔ پانی لوٹانے کے منصوبے کی کارکردگی کا آزادانہ جائزہ لیمنو ٹیک (LimnoTech)کی جانب سے لیا گیا جبکہ ڈی لوئٹ (Deloitte)نے اس کی توثیق کی۔ اس کام کی عکاسی 1188 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ملتی ہے۔ پانی لوٹانے سے حاصل فائدوں کا جائزہ لینے کے لئے طریقہ کار کی تیاری دی نیچر کنزروینسی (The Nature Conservancy)اور لیمنو ٹیک (LimnoTech)کی شراکت داری کے ساتھ کی گئی ہے۔ اس طریقہ کار کی سائنسی تکنیکی جائزے کی درستگی سے تصدیق ہوتی ہے اور اسے عام طور پر سائنسی اور تکنیکی طریقوں میں قبول کیا جاتا ہے۔ ان منصوبوں کا سالانہ بنیادوں پر معائنہ کیا جاتا ہے اور اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :