وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 31 اگست کو "صحت سہولت پروگرام"کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے

منگل 30 اگست 2016 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 31 اگست کو "صحت سہولت پروگرام"کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے مستحق لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے ابتدائی طور پر چار اضلاع میں شروع منصوبے "صحت سہولت پروگرام"کے دوسرے مرحلے کا آج باقاعدہ اجراء کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے کے تحت پروگرام کو صوبے کے تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آج باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :