ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، کو ئی بھی ٹیم اپنے ڈسپلن کی وجہ سے پہچا نی جا تی ہے،قومی ٹیم میں شا مل ہو نے کیلئے محنت کر رہا ہوں ،بہتر پر فار منس دیکر دوبارہ قو می ٹیم میں جگہ بنا ؤں گا

قو می کرکٹر سعید اجمل کی میڈ یا سے گفتگو

منگل 30 اگست 2016 18:37

ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، کو ئی بھی ٹیم ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) قو می کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی کو ئی بھی ٹیم اپنے ڈسپلن کی وجہ سے پہچا نی جا تی ہے قو می کھیلاڑی کو ئی ہو اس کا تعلق کسی بھی گیم سے ہو جب وہ پا کستان سے با ہر جا تا ہے تو وہ پا کستان کا سفیر ہو تا ہے قومی ٹیم میں شا مل ہو نے کے لیے محنت کر رہا ہوں بہتر پر فار منس دیکر دوبارہ قو می ٹیم میں جگہ بنا ؤں گا وہ گز شتہ روز یہا ں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قو می ٹیم نے ٹیسٹ سیر یز میں نبر 1پوزیشن حا صل کر کے ثا بت کر دیا کہ پا کستان کر کٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے یہ قومی ٹیم کپتان اور پی سی بی کی مشتر کہ محنت کا ثمر ہیانہوں نے کہا کہ ون ڈے میں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے ہمیں اپنی فیلڈ نگ پر تو جہ دینا پڑے گی قو می کر کٹ ٹیم کو اپنا ہر میچ فا ئنل میچ سمجھ کر کھیلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو موقہ ملنا چا ہیے مگر تجر بہ کار کھیلا ڑیوں کی کمی کو بھی مد نظر رکھا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :