شارجہ:عید الاضحی سے قبل متعدد پیشہ ور بھکاری گرفتار

منگل 30 اگست 2016 18:33

شارجہ:عید الاضحی سے قبل متعدد پیشہ ور بھکاری گرفتار

شارجہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2016ء): شارجہ پولیس نے عید الاضحی سے قبل بھکاریوں کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے اور اب تک 66 پیشہ ور بھکاری گرفتار ہوئے ہیں۔ گرفتار ہو نے والے تمام افراد غیر ملکی شہری ہیں۔ ان میں سے متعدد افراد غیر قانونی طور پر شارجہ میں داخل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ پکڑے جانے والے افرا دمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ شارجہ پولیس کے مطابق اس سال پچھلے سال کی نسبت زیادہ ٹیمیں بنائی گئی تھیں جو مساجد، سڑکوں اور شاپنگ سنٹروں کے باہر گشت کرتی تھیں ۔ شارجہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ ایسے افراد کے بارے میں فوراََ اطلاع دیں ۔ان کی مدد سے ان پیشہ ور بھکاریوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے۔