ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی کارروائیاں

ایک اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار، چار پاسپورٹ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد

منگل 30 اگست 2016 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء ) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے مختلف کاروائیوں کے دوران ایک اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے چار پاسپورٹ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق روات اور ٹیکسلا سے ایک اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار کیے گئے،ملزم تصور اور وقار حسین نے ٹیکسلا میں کنسٹرکشن کمپنی بنائی ہوئی تھی اور ملزمان کنسٹرکشن کمپنی کی آڑ میں سعودیہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں، جبکہ روات سے گرفتار اشتہاری رفاقت عباسی کشمیر کا رہائشی ہے اور ملزم ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں سال 2015 سے مطلوب تھا، گرفتار تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :