وزارت مواصلات کے اہلکار نے آئی جی موٹر وے پولیس کے دفتر کے سامنے خو د کو گولی مار کرخود کشی کرلی

اہلکار وزارت مواصلات سے ڈیپوٹیشن پرموٹر وے اکاؤنٹ برانچ میں آنے پر دلبرداشتہ تھا

منگل 30 اگست 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) آئی جی موٹر وے پولیس کے دفتر کے سامنے وزارت مواصلات سے ڈیپوٹیشن پرموٹر وے اکاؤنٹ برانچ میں آنے والے اہلکار نے پرانے محکمے میں واپس بھیجنے پر دلبرداشتہ ہوکر خود لو گولی ماردی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جوکہ اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوریاں کا رہائشی نوجوان جوکہ اسلام آباد موٹر وے کی اکاؤنٹ برانچ میں تعینات تھا، آئی جی موٹر وے کے دفتر کے سامنے خود کو گولی مار دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس ذرائع کے مطابق شاہین خان جوکہ وزارت مواصلات میں کام کرتا تھا اور وہاں سے ڈیپوٹیشن پر موٹر وے اکاؤنٹ برانچ میں آیا جس کو تین ماہ پہلے دوبارہ اپنے پرانے محکمے میں بھیج دیا گیا تھا، شاہین خان آج صبح آئی جی موٹر وے پولیس کے دفتر آیا جہاں دفتر سے باہر نکل کر اپنی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بیٹھ کر خود کو گولی مار دی تفتیشی افسر کے مطابق شاہین خان نے گولی اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر چلائی جسکے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، ذرائع کے مطابق شاہین خان پانے پرانے محکمے میں واپس بھیجے جانے پر خوش نہیں تھا جس کے لیے وہ آئی جی موٹر وے سے ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن ملاقات نہ ہونے کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار دی۔

متعلقہ عنوان :