خون کے عطیات دہندگان کی تسلی کو محافظ موبائل ایپلیکیشن کے استعمال سے یقینی بنایا جائے گا،ریڈ کریسنٹ اور ہیومن ٹیک کے درمیان معاہدہ

منگل 30 اگست 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ اور ہومین ٹیک ایس۔ایم۔سی نے مل کر کام کرنے کیلئے حال ہی میں ایک ایم۔او۔یو پر دستخط کرے جس کے تحت خون کے عطیات دہندگان کی تسلی کومحافظ موبائل ایپلیکیشن کے استعمال سے یقینی بنایا جائے گا۔ محافظ ایپلیکیشن بالکل مفت ڈاوٴن لوڈ کی جا سکتی ہے،یہ زندگی کے خطرناک ہنگامی حالات میں تکلیف میں مبتلا صارفین کو پیغامات بھیجنے کی سہولت دیتی ہے۔

جیسے کہ ڈکیتیوں،اغوا برائے تاوان،دہشت گرد حملوں،طبی ہنگامی حالات کے ساتھ ساتھ دیگر تین ہنگامی اقسام بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ قریبی گھر کے یا خاندان کے افراد،دوست احباب اور جاننے والوں کو اپنے عزیز کی صحیح ایمرجنسی کی نوعیت اور جائے وقوعہ کے ساتھ الرٹ موصول ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص جو نام آئی۔سی۔ای یعنی( ان کیس ایمرجنسی کونٹیکٹ لسٹ) میں نامزد کرتا ہے صرف ان کو ہی یہ الرٹ جاری ہوتا ہے۔

یہ سہولت سکرین کے نیچے موجود ہے۔ایپلیکیشن میں صارفین کے لئے یہ سہولت بھی دستیاب ہے کہ وہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں اپنے فیملی ممبرز اور دوست احباب کی جگہ کو ٹریک کر سکتے ہیں اور ان سے ان کی خیریت معلوم کر سکتے ہیں۔ایپلیکیشن کے اندر موجود خون کے عطیہ کا فعل صارفین کو اپنے ہی شہر کے اندر خون کے عطیے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور ان عطیہ دہندگان سے منسلک کر دیتی ہے جو محافظ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

یہ ایپلیکیشن اپنے صارفین کو ان کے شہر کی سیکورٹی سے متعلق نیوز الرٹ بھی جاری کرتی ہے۔ محافظ کو ایسے تخلیق کیا گیا ہے کہ وہ صارفین اور حکومت کے درمیان پل کا کام کر سکے۔ اس کے اندر وہ تمام نمبر موجود ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لئے آگے آگے ہوتے ہیں۔گویا وہ کوئی سرکاری ادارہ ہو ،کوئی این۔جی۔او ہو یا پھر کوئی اور نجی تنظیم ہولیکن محافظ یقینی طور پر ان تمام ایمرجینسیز سے نمٹنے کے لئے واحد ایپلیکیشن ہے۔

دوہزار چودہ میں اے۔پی۔ایس اسکول پر حملے کے بعد ہیومینٹیک ایس۔ایم۔سی پرائیویٹ لیمیٹڈنے محافظ ایپلیکیشن کوڈیزائن کیا۔ خون کے عطیات کی فوری فراہمی اور ہنگامی حالات میں اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اس وقت سے ابتک بارہ ہزار صارفین اس ایپلیکیشن سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ محافظ ایپلیکیشن اور کال سینٹر کے ذریعے ایک سو تیس سے زائد جانیں بچائی جا چکی ہیں۔

پی۔آر۔سی اور ہیومینٹیک ایس۔ایم۔سی کے درمیان معاہدے کی وجہ سے دونوں ادارے سول آبادی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ بروقت خون کی عطیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا تاکہ کوئی بھی شخص اپنے پیارے کی جان بچانے کے لئے خون کی تلاش میں دربدر نہ بھٹکے۔ایمرجنسی کا بٹن دبانے سے محافظ کی ٹیم اور اس کا کال سینٹر اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے خون کے عطیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گا اور آپ کی اس مصیبت کی گھڑی میںآ پ کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

محافظ نے اس سے قبل این۔آئی۔بی۔ڈی(نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز) اور حسینی بلڈ بینک کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہوا ہے۔محافظ ایپلیکیشن اینڈرائیڈ اور آئی۔ او۔ ایس ایپلیکیشن سٹور سے بالکل مفت ڈاوٴن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :