ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ میں ملوث کویتی سفارتخانے کے سابق سلیکشن آفیسر عمر شہاب کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

منگل 30 اگست 2016 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ میں ملوث کویتی سفارتخانے کے سابق سلیکشن آفیسر عمر شہاب کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عمر شہاب کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ڈیوٹی جج مبشر ترمذی کے سامنے پیش کیا یگا۔ تفتیشی افسر عابد حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاکہ ملزم کے باقی گروہ ، ای میل اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے استدعا پر حکم سناتے ہوئے ملزم عمر شہاب کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزم انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت میں زیر حراست ہے۔ ملزم اپنے گروہ کے ساتھ مل کر بچوں کے اعضاء نکال کر بھارت فروخت کرتا تھا اور اس کام کے لئے اسلام آباد میں شہاب کلینک کے نام سے پرائیویٹ ہسپتال چلاتا تھا۔ اس مقدمہ میں پہلے ہی دو بھائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے اور ملزم عمر شہاب کا اس سے پہلے بھی ایف آئی اے ایس آئی یو ونگ ریمانڈ لے چکی ہے۔