عمران فاروق قتل کیس ، میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد،مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

منگل 30 اگست 2016 18:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میڈیا کے داخلے پر پابندی عائدکر دی۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ،سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔ دوسری جانب عمران فاروق قتل کیس کے ٹرائل میں پیش رفت نہ ہو سکی اورسماعت بغیر کارروائی 8 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزمان کے وکیل منصوردآفریدی کا کہناہے کہ ایف آئی اے تاحال پراسیکیوٹر کا تقرر نہیں کر سکی، استغاثہ کے پاس ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں اس لیے معاملے کو طول دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :