طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 7 پروازیں منسوخ

منگل 30 اگست 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 7 پروازوں منسوخ کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کی فلائیٹ انکوائری کے مطابق ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز413 سمیت شاہین ایئر کی کراچی سیلاہور آنے والی پرواز 142اور تاجکستان کی نجی فضائی کمپنی سومون ایئر کی لاہور سے دوشنبے جانے والی پرواز 308 کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے317 ،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی ایک اور پرواز پی کے 313، ایئربلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 470 اور شاہین ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 711 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :