Live Updates

عمران خان اورطاہر القادری کے درمیان 24گھنٹوں میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ‘دونوں کا ملاقات کا فیصلہ

2ستمبر کو لاہور میں ملاقات کا قومی امکان ‘ شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات میں 3ستمبر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کا نفر نس بلانے کا فیصلہ‘ شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں سے ہونیوالے رابطوں سے آگاہ کرد یا ‘‘ پانامہ لیکس میں احتساب کا آغاز وزیرا عظم سے کر نے کا مطالبہ

منگل 30 اگست 2016 18:16

عمران خان اورطاہر القادری کے درمیان 24گھنٹوں میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری میں 24گھنٹوں میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ‘دونوں کا ملاقات کا فیصلہ ‘2ستمبر کو لاہور میں ملاقات کا قومی امکان ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات میں 3ستمبر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کا نفر نس بلانے کا فیصلہ جبکہ شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں سے ہونیوالے رابطوں سے آگاہ کرد یا ‘تینوں سیاسی قائدین نے پانامہ لیکس میں احتساب کا آغاز وزیرا عظم نوازشر یف سے کر نے کا ایک بار پھر مطالبہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایک بار پھر تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور عوامی تحر یک کے سر براہ عمران خان میں دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ ہواہے اور دونوں قائدین نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کو مزید تیز کر نے کیلئے مشتر کہ حکمت عملی کیلئے ملاقات کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ دونوں قائدین کے در میان جمعہ کے روز لاہور میں ملاقات ہوگی جس میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد بھی موجود ہوں گے جبکہ دونوں قائدین نے 3ستمبر کو ایک دوسرے کے احتجاج میں بھر پور شر کت کی بھی یقین دہانی کروائی ہے دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادر ی سے لاہور میں ملاقات کی جس دوران تین ستمبر کے احتجاج اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید سے پہلے آل پارٹیز کا نفر نس بلائی جائیگی جبکہ دونوں رہنما ؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تین ستمبر کے احتجاج اور دھرنے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کا آغاز وزیرا عظم سے ہونا چاہئیے ۔ دو سال بعد بھی سانحہ ماڈل ٹان پر انصاف نہ ملنا قومی المیہ ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات