پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

ملک کیخلاف توہین آمیز کلمات کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کرے گا،پاکستان مخالف تقریر میں ملوث تمام عناصر کیخلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے، قرارداد میں مطالبہ

منگل 30 اگست 2016 18:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی،قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ہاؤس الطاف حسین کی پاکستان دشمن تقریر کی شدید مذمت کر تا ہے،جس ملک نے الطاف حسین کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شناخت دی ، ملک کیخلاف توہین آمیز کلمات کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کرے گا،پاکستان مخالف تقریر میں ملوث تمام عناصر کیخلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا ی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم الطاف حسین کی اشتیال انگیزی پر میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں میں ملوث عناصر کیخلاف بھی سخت کارروئی کی جائے۔ 20کروڑ سے زائد بہادر اور محب ووطن پاکستانیوں نے پہلے بھی ملک کو بدنام کر نے کی کوشش کر نے والی قوتوں کا مقابلہ کیا اور مستقبل میں بھی ایسی قوتوں کا مقابلہ کر یں گئے،پاکستان زندہ باد