وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس

سیکرٹری پانی وبجلی نے وزیراعظم کو توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی،تاریخ میں توانائی کے شعبے میں کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے نیشنل گریڈ میں اضافی بجلی شامل ہوگی،جس سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔نوازشریف کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 18:11

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیراعظم کو توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ توانائی منصوبے 2018ء سے پہلے مکمل ہوجائینگے۔مارچ 2018ء میں 11ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوگی۔

بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیراعظم کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ ٹرانسمیشن لائنز منصوبہ بھی توانائی پروگرام میں شامل ہے۔اس موقعہ پر وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں توانائی کے شعبے میں کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔حکومت ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے نیشنل گریڈ میں بجلی کی نمایاں مقدار شامل ہوگی۔نیشنل گریڈ میں اضافی بجلی شامل ہونے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔