این ایف سی سے متعلق چاروں صوبوں اور وفاق نے اپنا اپنا کام کرنا تھا،ا یوارڈسے متعلق 5ستمبر کو لاہور میں اجلاس منعقد ہوگا

آئندہ مالی سال میں صوبوں کو نئے این ایف سی کے مطابق فنڈز ملیں گے‘وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو

منگل 30 اگست 2016 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ این ایف سی سے متعلق چاروں صوبوں اور وفاق نے اپنا اپنا کام کرنا تھا،این ایف سی سے متعلق 5ستمبر کو لاہور میں اجلاس منعقد ہوگا اور آئندہ مالی سال میں صوبوں کو نئے این ایف سی کے مطابق فنڈز ملیں گے۔منگل کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہا کہ آج کی میٹنگ این ایف سی کے حوالے سے تھی،این ایف سی سے متعلق چاروں صوبوں اور وفاق نے اپنا اپنا کام کرنا تھا اور این ایف سی سے متعلق 5ستمبر کو لاہور میں اجلاس ہوگا،این ایف سی سے متعلق صوبوں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں صوبوں کونئے این ایف سی کے مطابق فنڈز ملیں گے اور وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد سے جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں31دسمبر تک این ایف سی کو حتمی شکل دیدی جائے،وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔