گلگت میں دو روزہ پاک چین اقتصادی رہداری کانفرنس (کل ہو گی ، تمام تیاریاں مکمل ، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

آرمی چیف ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگی

منگل 30 اگست 2016 18:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) گلگت میں دو روزہ پاک چین اقتصادی رہداری کانفرنس (کل ہو گی ، انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کیں ، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ دو روزہ کانفرنس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف شرکت کریں گے ۔ گلگت شہر میں دو روز سی پیک کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکت کیلئے مشاہد حسین سید ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدر ی سمیت سینیٹرز کی کثیر تعداد گلگت پہنچ گئی ہے ، کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مہمانوں کو بریفنگ دینگے ۔

کانفرنس کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج ، پیرا ملٹری فورسز پولیس کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ 500 سے زائد مہمانوں کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے ۔ دوسری جانب توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کانفرنس میں گلگت بلتستان کی عوام کو اس منصوبے کے حوالے سے درپیش تحفظات کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو مقبول حصہ ملنے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :