پنجاب بھر میں537ٹریفک حادثات میں09 افراد جاں بحق،638زخمی

منگل 30 اگست 2016 18:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز537ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں468شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ161افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 272 ڈرائیور17 کم عمرڈرائیور،279مسافراور87پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ111ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت121متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان45حادثات میں46متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد44 حادثات میں57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل638متاثرین میں517مرد اور121خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں86افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور365افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 187 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں464موٹر سائیکلز،62آٹو رکشے،63 موٹر کاریں،21مسافربسیں،24ٹرک اور60دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :