Live Updates

مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں حل ہوگا،حلیم عادل شیخ

وزیراعظم کشمیر کے حل کے لیے مثبت انداز میں قدم اٹھائیں گے تو ان کی تعریف بھی ہوگی ، رہنماء تحریک انصاف سندھ

منگل 30 اگست 2016 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کشمیر کی بجائے نواز حکومت کی حمایت کی زیادہ بات کرتاہے ،مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں حلیم ہوگا،کشمیر کے مسئلے کا دیرینہ اور پائیدار حل چیئرمین عمران خان کے پاس ہے ،دوماہ میں اسی کشمیری حریت پسندشہیدہوئے بیلٹ گنوں نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کردیا،اس پروزیراعظم کے نزدیک کشمیر کا حل صرف مذمتی بیانات تک محدود نہیں ہونا چاہیئے، ،وزیراعظم اگر کشمیر کے حل کے لیے مثبت انداز میں قدم اٹھائیں گے تو ان کی تعریف بھی ہوگی ،عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی جماعتیں کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے سے پیچھے نہ ہٹیں،آج کشمیر اور پاکستان میں بدترین دہشت گردی کاذمہ دار بھارت ہے ،امریکا اور بھارت دونوں ممالک اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں ،ہمارے حکمران ملکی مسائل کم کرنے کی بجائے اس کو بڑھانے میں مصروف ہیں،حکومت مسئلہ کشمیر کے مسئلے میں اپنے وزیروں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے لوگوں کو بھی اعتماد میں لیں،کشمیر کمیٹی کے کی کارکردگی نے ہمیشہ مایوس کیایہ کمیٹی کسی کام کی نہیں ہے ،کشمیر کمیٹی سال میں ایک بار نشست لگاتی ہے اور ایسا معلوم ہوتاہے کہ اس کمیٹی کوکشمیرکے نقطہ نظر سے کوئی واقفیت نہیں ہے ، تحریک انصاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتی ہے ،پوری دنیا یہ جان چکی ہے کہ کشمیر کی عوام کی چاہتی،مظبوط سفارتکاری ہی اس وقت دنیا عالم کو اس مسئلے پر بولنے پر مجبور کرسکتی ہے جو اس وقت حکومت کے پاس نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات