لاہور ہائی کورٹ نے دس سول ججز کو او ایس ڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کری دیئے

منگل 30 اگست 2016 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظور ی کے بعد دس سول ججز درجہ اوّل کو او ایس ڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری دیئے۔

(جاری ہے)

قائم مقام رجسٹرار طاہر صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد خالد محمود وڑائچ، ملک اﷲ دتہ انجم، ساجد محمود شیخ، نوید کامران لنگڑیال، شاہد نواز کھچی، بابر حسین ، شہزاد احسان بٹ، عبدالستار بوسال، عابد زبیر اور محمد اکرم آزاد کو او ایس ڈی تعینات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مذکورہ سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں ہی بطور او ایس ڈی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :