میئر کراچی وسیم اختر کو مزار قائد اعظمؒ پر حاضری کی اجازت نہ مل سکی

منگل 30 اگست 2016 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) میئر کراچی وسیم اختر کو مزار قائد پر حاضری کی اجازت نہیں مل سکی ،جس کے بعد وسیم اختر کو حلف اٹھانے کے بعد سینٹرل جیل پہنچادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر نے حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد اعظم پر حاضری دینے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم ان کو اس کی اجازت نہیں مل سکی ،جس کے بعد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے مزار قائد اعظم پر حاضری دی ۔جبکہ ڈپٹی میئر ارشدہ وہرہ نے مزائر قائد پر حاضری دی ۔

متعلقہ عنوان :