آئی جی موٹروے کے دفتر کے سامنے موٹروے پولیس کے اہلکار نے خود کشی کرلی

منگل 30 اگست 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) آئی جی موٹروے کے دفتر کے سامنے موٹروے پولیس کے اہلکار نے خود کشی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین نامی نوجوان موٹر وے پولیس میں کلرک تھا اور اسے ڈیپوٹیشن پر پشاور سے اسلام آباد بھیجا گیا تھا جہاں آئی جی موٹروے شوکت حیات نے اسے نوکری سے برخاست کردیا تھا۔

(جاری ہے)

نوکری سے برخاست ہونے کے بعد شاہین نے آئی جی سے ملنے کی کوشش کی تاہم اسے ملنے نہیں دیا گیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر آئی جی کے دفتر کے باہر کنپٹی پر پستول سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :