اداکارہ حمیراارشد اوراداکاراحمد بٹ میں طلاق ہوگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 17:56

اداکارہ حمیراارشد اوراداکاراحمد بٹ میں طلاق ہوگئی ہے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :اداکارہ حمیراارشد اور اداکار احمد بٹ میں طلاق ہوگئی ہے،دونوں کے درمیان ایک سال سے چپکلش چل رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان ایک سال سے جاری چپکلش کا نتیجہ طلاق نکلا۔صلح کی کامیاب کوشش پر حمیرا نے خلع کا دعویٰ واپس لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب معاملات بگڑنے پر دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

اداکاراحمد بٹ کا کہناہے کہ حمیرا ارشد کو پہلی طلاق رضا مندی سے دی تھی۔تاہم اب ایک سال سے ناراضگی چلتی آرہی تھی۔جس کے باعث اب طلاق ہوگئی ہے۔حمیرا ارشد نے بتایا کہ دو ماہ سے اپنی والدہ کےگھر میں مقیم ہوں،طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے رضا مندی کے ساتھ کیاہے۔حمیرا نے کہا کہ احمد بٹ نے 20لاکھ لیے۔لیکن بیٹا واپس نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :