شارجہ : میونسیپیلٹی حکام نے 700,000درہم سے زائد مالیت کی ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کا پروگرام

منگل 30 اگست 2016 17:56

شارجہ : میونسیپیلٹی حکام نے 700,000درہم سے زائد مالیت کی ضبط شدہ گاڑیوں ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : شارجہ میونسیپیلٹی حکام نے ضبط کی گئی گاڑیوں کی نیلامی سے 700,000درہم کمانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میونسیپیلٹی کی طرف سے 350گاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ شارجہ میونسیپیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی ان گاڑیوں کو خریدنا چاہتی ہیں تو وہ میونسیپلیٹی کے دفتر سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

میونسیپیلٹی نے ٹیندڑ جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ادارے کو کسی بھی درخواست کو قبول کرنے یا نا کرنے کا مکمل حق حاصل ہو گا۔ہر ماہ بیچی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 350سے لیکر 400تک بتائی جا رہی ہے ۔ میونسیپیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی نیلامی سے 700,000درہم جمع ہوں گے۔نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ تمام طرح کے قانونی تقاضے پورے کیئے جائیں گے۔ کسی بھی بولی دھندہ کو کم از کم کل قیمت کا 10فیصد بولی دینے سے پہلے جمع کروانا ہوگا۔