Live Updates

پاناما لیکس تحقیقات ٗ رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی جا سکتی ٗ رجسٹرار سپریم کورٹ

منگل 30 اگست 2016 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی دھچکا لگ گیا ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرا عظم کے خلاف دائر کردہ درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر ،مریم نواز ، حسن اور حسین نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف گزشتہ روز دائر کردہ درخواست پر جسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر درخواست واپس بھیج دی ۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی جا سکتی ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور نعیم الحق نے پاناما لیکس پر عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست جمع کرائی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات