وزارت داخلہ نے ملک کے خلاف تقریر کرنے اور عوام کوتشدد پر اکسانے پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھجوا دیا

منگل 30 اگست 2016 17:48

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست ۔2016ء) وزارت داخلہ نے ملک کے خلاف تقریرکرنے‘ عوام کوتشدد اور بدامنی پر اکسانے پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھجوا دیا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھجوایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کر دیئے گئے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نہ صرف برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا انکے خلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ ریفرنس کے متن کے مطابق حکومت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔