انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 30 اگست 2016 17:41

کراچی ُ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج کے روبرو ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے احکامات دیئے کہ 14روز کے اندر مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے ۔