بیرسٹر سلطان برطانیہ کے ایک ہفتے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

منگل 30 اگست 2016 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ کے ایک ہفتے دورے کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔انھوں نے اپنے دورہء برطانیہ کے دوران مختلف برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کے علاو ہ مختلف تقاریب،جلسوں اور پریس کانفرنسز سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دورہء برطانیہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت مظالم کے خلاف برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی قراردادبھی پیش کی گئی ۔جسمیں برطانوی پارلیمنٹ اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھار ت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے اور اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم و بربریت بند نہیں کرتا تو پھر اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :