اسلام آباد ، ایس آئی یو کی کارروائی، جی الیون میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنیوالا چور گرفتار

ملزم کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد

منگل 30 اگست 2016 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)کی کا رروائی ،ضلع اسلام آباد کے سیکٹرG-11میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنے والا 1چور گرفتار، ملزم کے انکشاف و نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان وائٹ گولڈ ہار01عدد،غیر ملکی کرنسی30عدد سکےUKپاؤنڈ،لیپ ٹاپ03عدد،قیمتی موبائیل06عدد ٹیبلٹ 01عدد، ڈیجیٹل کیمرہ01عدد،قیمتی گھڑیاں مردانہ02عدد،USB 04عدد،ہارڈ ڈسک01عدد، DVD روم 01عدد،چارجر01عدد،سیلفی سٹک01عدد، لیپ ٹاپ بیگ02عدد،چابیاں، شناختی کارڈ رنگین فوٹو کاپی اورایک عدد پرس جس میں آلات نقب زنی پیچ کس02عدد،چاقو01عدد،ہتھوڑا01عدد، پلاس01عدد، آری01 عدد کھرپہ02عدد اور کندوئی(بڑی سوئی)01عددبرآمد ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی اے ایس آئیزسید حیدر علی شاہ،عرفان اﷲ خٹک و دیگر جوان امجد خان،حامد شاہ،عابدحسین اورسمیع اﷲ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے ضلع اسلام آباد کے سیکٹرG-11میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنے والا 01چور گرفتارکر لیا.۔

نام گرفتارملزم:۔ابراہیم محمد ولد محمد قاسم قوم مصری ساکن ہاؤس نمبر1067گلی نمبر43سیکٹر G-11/2 اسلام آباد کے انکشاف و نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان وائٹ گولڈ ہار01عدد،غیر ملکی کرنسی30عدد سکےUKپاؤنڈ،لیپ ٹاپ03عدد،قیمتی موبائیل06عدد، ٹیبلٹ01عدد، ڈیجیٹل کیمرہ01عدد،قیمتی گھڑیاں مردانہ02عدد،USB 04عدد،ہارڈ ڈسک01عدد ، DVD روم 01عدد،چارجر01عدد،سیلفی سٹک01عدد، لیپ ٹاپ بیگ02عدد،چابیاں، شناختی کارڈ رنگین فوٹو کاپی اور ایک عدد پرس جس میں آلات نقب زنی پیچ کس02عدد،چاقو01عدد،ہتھوڑا01عدد، پلاس01عدد، آری01عدد، کھرپہ02 عدداور کندوئی(بڑی سوئی)01عددبرآمد ہوچکی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس ملزم نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔-1مورخہ14,15/08/16درمیانی شب مسمی ندیم یوسف بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن مکان نمبر189گلی نمبر78سیکٹرG-11/2اسلام آباد کے گھر نقب زنی کی واردات کی جسکی نسبت مقدمہ نمبر302مورخہ14-08-16بجرم457/380 ت پ تھانہ رمنا درج رجسٹر ہے مقدمہ ہذا کا مسروقہ لیپ ٹاپ01عدد اورDVDروم01عددبرآمد ہوچکا ہے۔2۔مورخہ14,15/08/16درمیانی شب مسمی سعید انور بیگ ساکن مکان نمبر1052گلی نمبر64سیکٹرG-11/2 اسلام آباد کے گھر نقب زنی کی واردات کی جسکی نسبت مقدمہ نمبر308مورخہ16-08-16بجرم457/380 ت پ تھانہ رمنا درج رجسٹر ہے مقدمہ ہذا کا مسرو قہ وائٹ گولڈ ہار 01عدد،غیر ملکی کرنسی سکے، لیپ ٹاپ01عدد،موبائیل فون04عدد، گھڑیاں 02 عدد،USB 04عدد، ہارڈ ڈسک01عدد، لیپ ٹاپ بیگ01عدد، سیلفی سٹک01عدد، چابیاں اور شناختی کارڈ کی رنگین فوٹو کاپی برآمد ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ اس گرفتار شدہ ملزم نے سیکٹرG-11میں مزید اسی طرح کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جس کے انکشاف و نشاندہی پر مندرجہ بالاچوری شدہ سامان برآمد ہوااس گرفتار شدہ ملزم کے دیگر انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے گرفتار شدہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :